.

طرابلس میں جھڑپیں; ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک بند

الزنتان کی دارلحکومت کے ہوائی اڈے کی سمت پیش قدمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا کے میری ٹائمز ذرائع نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز طرابلس کے ہوائے اڈے کے گرد و نواح میں مسلح گروپوں کے درمیان تصادم کی وجہ سے ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک معطل ہو گئی ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر اسی ذریعے نے بتایا کہ "اتوار کو صبح چھے بجے ائر پورٹ کے گرد میزائل دھماکوں کی آوازیں آنا شروع ہوئیں جس کے بعد ہوائی اڈے پر کا کنڑول سنبھالے الزنتان باغیوں اور ان سے یہ ہوائی اڈا واپس لینے کے خواہش مند جنگجوٶں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے نامہ نگار نے بتایا کہ بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی آواز شہر کے مرکز تک سنی جا سکتی ہے۔

جھڑپوں کا یہ سلسلہ اسلامی جماعتوں کی سوشل میڈیا پر چلائی گئی اس مہم کے بعد شروع ہوا جس میں الزنتان باغیوں سے طرابلس میں ان کے زیر کنڑول علاقے خالی کرانے کی اپیل کی گئی تھی۔ طرابلس کا ہوائی اڈا دارلحکومت سے 25 کلومیٹر جنوب کی سمت واقع ہے۔