برطانوی وزیر خارجہ مستعفی، فلپ ہیمنڈ نئے وزیر خارجہ

ولیم ہیگ اگلے عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے اپنے عہدے سے اسعتفا دے دیا ہے۔ اب وہ برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دارالعوام میں قائد ایوان کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

ان کے عہدے کی یہ تبدیلی ٹوری پارٹی کی اندرونی تبدیلیوں کی بدولت عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے وزارت خارجہ چھوڑنے کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ '' میں مئی دو ہزار پندرہ کے عام انتخابات میں پارلیمنٹ کی رکنیت کے لیے بھی امیدوار نہیں ہوں گا۔''

خیال کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اگلے عام انتخابات سے پہلے حکومت میں مزید کئی تبدیلیاں کریں گے۔ تاکہ انتخابی جیت کا امکان بہتر کیا جا سکے۔

دارالعوام میں قائد ایوان کا کام ایوان کے لیے بزنس کی تیاری اور حکومت کے چیف وہپ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنا ہوتا ہے۔ اس موقع پر برطانوی وزیر کینیتھ کلارک نے بھی اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ ولیم ہیگ کی جگہ فلپ ہیمنڈ نئے وزیر خارجہ ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں