جنوبی کوریا کے رہائشی علاقے میں ہیلی کاپٹر کو حادثہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فی زمانہ فضائی حادثات جس تواتر سے ہو رہے ہیں تاہم ان بہت کم ایسے ہوتے ہیں جنہیں کیمرے کی آنکھ محفوظ کر پائے۔ لیکن حال ہی میں جنوبی کوریا میں آبادی کے درمیان مصروف شاہراہ پر ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں ہیلی کاپٹر کو گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اخبار "ڈیلی میل" کے مطابق یہ حادثہ جنوبی کوریا کے گوانگو شہر میں اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر طوفان میں لاپتا ہونے والے شہریوں کی تلاش کے بعد واپس آ رہا تھا۔ یاد رہے اپریل کے وسط میں گوانگو میں آنے والے طوفان کے نتیجے میں گیارہ افراد لاپتا ہو گئے تھے۔

ہیلی کاپٹر کے زمین پر گرتے ہی آگ بھڑک اٹھی اور اس میں سوار عملے کے پانچ اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں اسکول کی ایک طالبہ معمولی زخمی ہوئی تاہم اس کے علاوہ مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مصروف علاقے کے باوجود حادثے کے وقت شاہراہ پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھی اور جائے حادثہ پر کوئی راہ گیر بھی نہیں تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں