آن لائن تعلیم القرآن کے لیے ولی عہد کا 06 ملین ریال کاعطیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد اور نائب وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے تحفیظ القرآن کے لیے سرگرم تنظیم "خیرکم" کو آن لائن قرآن کریم کی تعلیم کے لیے چھ ملین ریال کا عطیہ دیا کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کو تاریخی شہر جدہ کا دورہ کیا جہاں سعودی محکمہ آثارقدیمہ و سیاحت کے چیئرمین شہزادہ سطان بن عبدالعزیز، جدہ کے گورنر شہزادہ مشعل بن ماجد بن عبدالعزیز اور گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ مشعل بن عبداللہ بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔

اپنے دورہ جدہ کے دوران ولی عہد تحفیظ قرآن کے لیے سرگرم ادارے"خیرکم" کے مرکز بھی گئے جہاں انہوں نے آن لائن قران کی تعلیم کے لیے تنظیم کے لیے چھ ملین ریال کا عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر انہوں نے تحفیظ القرآن فاؤنڈیشن "خیرکم" کے چیئرمین انجینئر عبدالعزیز بن عبداللہ حنفی اور ان کی ٹیم کی کاکردگی ک سراہا اور قرآن کریم کی تعلیم کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کی تعریف کی۔ ولی عہد نے "خیرکم" کے فروغ تعلیم قرآن کے پوری دنیا میں پھیلے مختلف پروگرامات کا بھی جائزہ لیا۔ تنظیم کے عہدیداروں نے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مالی معاونت حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ "خیرکم" سعودی عرب کا فروغ تعلیم قرآن کا ایک منظم نجی ادارہ ہے جو پوری دنیا میں قرآن کریم کی تحفیظ، اشاعت اور اس کی تبلیغ کی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں