امریکی شہری اسرائیل نہ جائیں، امریکا کا انتباہ

اسرائیل، حماس تصادم سے علاقے میں سلامتی کی صورت حال پیچیدہ ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی دفتر خارجہ نے ایک انتباہی بیان میں اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ امریکی شہری اسرائیل کی طرف سفر نہ کریں اور جاری جنگ کی وجہ سے اسرائیل نہ جائیں۔

دفتر خارجہ نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ''امریکی شہریوں کو چاہیے کہ غیر ضروری طور پر اسرائیل اور مغربی کنارے میں نہ جائیں۔" غزہ کے لیے بھی ایسا ہی سفری انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے ایسی ہی ایک وارننگ امریکا کی طرف سے ماہ فروری میں جاری کی گئی تھی ۔ جس کے بعد اب پیر کے روز یہ وارننگ جاری کی گئی ہے۔

امریکی بیان کے مطابق ''اسرائیل ، مغربی کنارے اور غزہ میں سلامتی کا معاملہ پیچیدہ ہے، اس لیے امریکی شہریوں کو ان علاقوں میں جانے کے خطرات سے آگاہ رہنا چاہیے۔''

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں