شمال مالی میں لاپتا الجزائر طیارہ گر کر تباہ

110 مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ، تلاش کا کام جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

الجزائر کی فضائی کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ مالی کے شمال میں ان کا لاپتا ہونے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں جہاز پر سوار 110 مسافر جاں بحق ہو گئے۔ الجزائر کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے 50 فرانسیسی، 6 الجزائری، 4 جرمن، 8 لبنانی اور ایک بدقسمت مسافر کا تعلق بلجیئم سے تھا۔

الجزائر نے طیارہ تباہی میں دہشت گردی کے امکان کے پیش نظر مالی کے سرحدی علاقے میں فوجی تفتیش کار بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر مالی میں باکومو حکومت نے بھی اپنی فضائی حدود میں الجزائری مسافر جہاز کے لاپتا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

الجزائر کے ساتھ ساتھ فرانسیسی فوج نے بھی شمال مالی میں تباہ ہونے والے طیارے کی تلاش میں میراج 2000 طرز کے دو لڑاکا جہاز روانہ کئے ہیں۔ الجزائری وزیر اعظم عبدالمالک سلال کا کہنا ہے کہ الجزائری طیارہ مالی کے شہر گاو پر محو پرواز تھا جب اس کا رابطہ کنڑول ٹاور سے منقطع ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ جہاز کے ملبے کی تلاش کا کام جاری ہے۔ الجزائر کے لاپتا طیارے کا رابطہ گرینچ کے معیاری وقت 0115 مالی کی فضا میں کںڑول ٹاور سے ختم ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں