.

غزہ پر برستی اسرائیلی آتش و آہن کا دلدوز فضائی منظر

خلاباز کی تصویری ٹویٹ 'سب سے زیادہ افسوناک' قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی کی غزہ پر بمباری کا لاوہ انٹرنیشنل سپیس سینٹر سے ایسا دکھائی دیتا ہے۔ یہ تصویر خلا باز الیگزینڈر گرسٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی ہے۔

الیگزینڈر گرسٹ نے تصویر کے ساتھ جو ٹویٹ ارسال کی ہے اس میں اسے 'سب سے زیادہ افسوسناک تصویر' قرار دیا ہے۔ اس میں غزہ پر ہونے والی اسرائیلی بمباری اور گولا باری کی شدت کا منظر بآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے اس باتصویر ٹویٹ کو بڑے پیمانے پر اپنی اشاعت میں جگہ دی ہے۔ اخبار "ٹائم" نے اس تصویر کے نیچے جو کیپشن جمائی ہے وہ کچھ یوں ہے: "غزہ کے دھماکے فضاء سے ایسے دکھائی دیتے ہیں۔"