امریکا میں 52 میٹر اونچی کیچپ بوتل فروخت کے لیے پیش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ریاست ایلو نوائے کے جنوب میں 65 سال قبل بنائی گئی کیچپ کی 52 میٹر اونچی بوتل فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے۔ چھ عشرے قبل ایک کھمبے پر بنائی گئی دیو ہیکل بوتل کو امریکا کے اہم تاریخی مقامات میں شامل کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سرخ وسفید رنگ کی باون میٹر اونچی بوتل سنہ 1949ء میں کیچپ کے شوقین افراد کی دلچسپی کے لیے بنائی گئی تھی۔ کیچپ کلب کی ویب سائٹ "کیچپ بوتل ڈاٹ کام" کے مطابق دنیا میں یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی بوتل ہے.

امریکا کی ایک فوڈ کمپنی 'پیتھل ایکرٹ' کے شریک مالک لاری ایکرٹ نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے کیچپ کی بوتل اور کولینز مشروبات کا ایک گودام 5 لاکھ ڈالر کی مالیت میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سنہ 1995ء میں سیاحتی اہمیت کی حامل کیچپ بوتل کی دوبارہ مرمت کی گئی تھی۔ اسے فروخت کرنے کا مقصد اس دیو ہیکل بوتل کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ اسے صرف کسی ایسے شخص کو فروخت کیا جائے گا جو اس کی حفاظت کا ضمانت فراہم کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں