ایر دوآن: فٹ بالر کے طور پر 12 نمبر والی شرٹ زیب تن

ایردوآن ترکی میں 12 ویں صدارتی مدت کے لیے امیدوار ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوآن نے ملک کا بارہواں صدر بننے سے پہلے 12 کے ہندسے کو عام کرنے کے لیے ایک نئے سٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر 12 نمبر والی ٹی شرٹ پہن کر نمائشی فٹ بال میچ کھیلا۔

ساٹھ سالہ طیب ایردوآن اپنے لڑکپن کے دوران فٹ بال کھیلتے رہے ہیں نے نمائشی میچ کے دوران بھی صرف پندرہ منٹ میں تین گول کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق رجب طیب ایردوآن جو دو مرتبہ وزارت عظمی پر فائز ہو چکے ہیں، ان دنوں 10اگست کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے بطور امیدوار سرگرم ہیں۔

اسی سلسلے میں عوامی تقریبات میں شرکت اور اپنے عوامی پن کے اظہار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے ہیں۔ گذشتہ روز انہوں نے استنبول میں ایک نئے سٹیڈیم کا افتتاح کیا تو فٹ بال کے نمائشی میچ میں خود بھی حصہ لے کر سب کو حیرن کر دیا۔

ایردوآن اس موقع پر نارنجی رنگ کی فٹبال کٹ کے ساتھ پورے جذبے کے ساتھ کھیلے اور صرف 15 منٹ کے دوران انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے تین گول کر دیے۔ اس موقع پر ایردوآن کے حامیوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا '' جب تک آپ ہیں ترکی چمپئین رہے گا۔''

ترکی کے سرکاری ٹی وی نے اس فٹ بال میچ کی براہ راست کوریج کی اور ملک بھر میں یہ میچ دیکھا گیا جس میں بارہویں صدارتی مدت کے لیے امیدوار رجب طیب ایردوآن بارہ نمبر کی ٹی شرٹ پہنے نمایں تھے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی دلچسپ تبصرے دیکھنے کو ملے '' ایک ایسا صدر جو شیریں دہن ہو، دوڑ سکتا ہو، گول کر سکتا ہو، بالکل ایسے ہی جس طرح کہ اپنی سیاسی زندگی میں متحرک اور کامیاب ہے۔''

گویا رجب طیب ایردوآن کی انتخابی مہم فٹ بال کے میدان سے ہوتی ہوئی سوشل میڈیا تک پہنچ گئی ہے اور آج کے بعد اس صدارتی معرکے میں بھی بارہ دن ہی باقی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں