.

دہشت گرد اسلام کا چہرہ مسخ کر رہے ہیں: شاہ عبداللہ

سعودی حکومت اسلامی اقدار کے لیے کوشاں ہے: عید پر پیغام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ نے کہا ہے بعض مفاد پرست دہشت گردی کا سہارا لے کر اسلام کا چہرہ مسخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس امر کا اظہار عید الفطر کے مبارک موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں، سعودیہ میں مقیم غیرملکیوں اور سعودی شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ہے۔

شاہ عبداللہ نے مزید کہا'' مملکت سعودی عرب نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں تاکہ اپنی مملکت کو محفوظ بنایا جا سکے۔'' انہوں نے کہا ''عیدالفطر کا موقع خوشی اور روزوں کے اختتام کا موقع ہے۔ ''

اس موقع پر شاہ عبداللہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے نیک تمناوں کا اظپار کیا۔ انہوں نے کہا '' مسلم امہ کو ان عناصر کے خلاف اپنی جدوجہد تیز کرنا چاہیے جو اسلام کا چہرہ مسخ کر رہے ہیں اور مسلمانوں کے بیٹوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔''

شاہ عبداللہ کا یہ پیغام سعودیہ کے سرکاری ٹی وی پر وزیر ثقافت و اطلاعات عبدالعزیز خوجہ نے پڑھ کر سنایا۔ ان کا کہنا تھا'' یہ امہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ منحرفین کی رہنمائی کریں جو دجل و فریب کا شکار ہو گئے ہیں، کیونکہ اسلام ان کے مذموم مقاصد سے لگا نہیں کھاتا ہے۔ ''

جہاں تک اسلام کا تعلق ہے شاہ عبداللہ نے کہا '' ان کی حکومت اسلامی اقدار کے غلبے کے لیے کوشاں اور اسے انتہا پسندی سے بچائے ہوئے ہے، ہم دعا گو ہیں کہ اللہ ہمیں ان تباہی کی طاقتوں کے خلاف کامیابی دے۔''

انہوں نے اس موقع پر مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کو خراج تحسین پیش کیا جن کی کوششوں سے سعودی قوم مستحکم ہوئی۔ شاہ عبداللہ نے کہا ''انہوں نے ملک کو امن و محبت اور ہم آہنگی کی بنیاد پر متحد کیا، اعتدال پسندی کا سبق دیا اور انتہائی پسندی کو ہر شعبے میں مسترد کیا۔ ''