.

فلسطینی صدر کی سعودی فرمانروا سے ملاقات

شاہ عبداللہ نے فلسطینیوں کی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اعلیٰ اختیاراتی فلسطینی وفد کے ہمراہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود سے جدہ میں ان کے شاہی محل میں ملاقات کی۔

دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کی وحشیانہ جارحیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع شاہ عبداللہ نے صدر محمود عباس کو مشکل وقت میں فلسطینی عوام کی ہر ممکن مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ملاقات میں ولی عہد و نائب وزیر اعظم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز، شاہ عبداللہ کے مشیر خاص اور جنرل انٹیلی جنس چیف شہزادہ خالد بن بندر بن عبدالعزیز، نیشنل گارڈز کے وزیر شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبداللہ بن عبدالعزیز، وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز، نائب وزیر خارجہ شہزادہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن عبدالعزیز جبکہ فلسطینی اتھارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صائب عریقات، صدر کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر محمود الھباش، سفارتی مشیر مجدی الخالدی، جنرل انٹیلی جنس چیف ماجد فرج، سعودی عرب میں فلسطین کے سفیر عبداللہ آغا اور جدہ میں فلسطین کے قونصل جنرل ڈاکٹر عماد شعث بھی شریک تھے۔