.

روسی نائب وزیراعظم کا ٹویٹ، اوباما کا کتا، پیوتن کا چیتا

ہماری اقدار اور اتحادی مختلف ہیں، نائب وزیر اعظم روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس کے نائب وزیر اعظم نے ڈمیٹری روگوزین امریکی صدر اوباما کی ایک ایسی تصویر ٹویٹ کی ہے جس میں اوباما کو کتے کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اوباما کی تصویر امریکا کی طرف سے روس کے خلاف حالیہ اقتصادی پابندیوں کی لہر کے بعد سامنے آئی ہے۔

ںائب وزیر اعظم ڈمیٹری روگوزین کی ٹویٹ کردہ اس تصویر میں روسی صدر ولادی میر پیوتن کو چیتے کے بچے کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ جبکہ ساتھ ہی جوڑی گئی تصویر میں صدر اوباما نے کتا اٹھا رکھا ہے۔

روسی وزیر نے یہ تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے روسی اقدار کے بڑھیا ہونے کا بھی طنزیہ اشارہ کیا ہے اور کہا ہے '' ہماری اقدار اور اتحادی مختلف ہیں۔''

واضح رہے صدر اوباما نے روس کی یوکرین میں مداخلت کی وجہ سے حال ہی میں یورپی یونین کے ساتھ مل کر روس کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگائی ہیں۔

ٹویٹ کردہ تصویروں کے بارے میں خیال رہے صدر اوباما نے یہ تصویر اس وقت بنوائی تھی جب وہ سینیٹ کے لیے کوشاں تھے جبکہ پیوتن کی تصویر پچھلے سال اولمپک گیمز کے موقع بنائی گئی تھی۔