عازمینِ حج کی آیندہ دو ہفتوں میں سعودی عرب آمد کا آغاز

عمرہ کے لیے آنے والے تمام زائرین کو 11 اگست تک واپس چلے جانے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں اس سال حج کے لیے آنے والے عازمین کی آمد کا سلسلہ 16 اگست سے شروع ہو جائے گا۔

سعودی وزارت حج کے ترجمان حاتم قاضی نے بتایا ہے کہ پہلی حج پرواز جنوبی افریقہ سے حجازمقدس پہنچے گی۔ وزارت نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ میں آنے والے عازمین حج کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔

انھوں نے بتایا: ''وزارت حج نے عمرہ کے لیے آنے والے تمام زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ 11 اگست تک اپنے اپنے آبائی ممالک کو واپس چلے جائیں''۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اس سال عمرہ کا سیزن کامیاب اور پُرامن رہا ہے۔

درایں اثناء یہ معلوم ہوا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عمرہ کے لیے آنے والے اسّی فی صد زائرین مکہ مکرمہ سے واپس چلے گئے ہیں اور باقی رہ جانے والے زائرین اپنے شیڈول کے مطابق واپس جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں