فلسطینی موت کے ہی حقدار ہیں، امریکی ٹی وی میزبان

حماس کو ووٹ دینے والے اہل غزہ کو احمق بھی قرار دے دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دنیا بھر کے ملکوں اور اقوام کے'' سافٹ امیج ''کے لیے فکر مند رہنے والے امریکا کی ایک ٹی وی میزبان جان ریورز نے اپنے ایک آتش انگیز تبصرے میں کہا ہے کہ '' فلسطینی موت کے ہی حق دار ہیں۔''

واضح رہے امریکی ٹی وی میزبان کسی سیاسی شو کی میزبان نہیں بلکہ ایک مزاحیہ میزبان کی شہرت رکھتی ہیں۔ لیکن اسرائیل اور فلسطینیوں کے تنازعہ کے حوالے سے فلسطینیوں کے بارے میں وہ بھی بہت سے دوسرے امریکیوں کی طرح سخت شعلہ باری کی حامی نظر آتی ہیں۔

اس خوشگوار نظر آنے والی میزبان سے جب ایک ویب سائٹ ٹی ایم زی کے رپورٹر نے غزہ میں 2000 کے قریب فلسطینیوں کی ہلاکت پر رائے دریافت کی تو جواب تھا'' ہم یہ نہیں گنتے کہ کون کون مارا گیا ہے ، اگر تم فلسطینی مرے ہو تو تم اسی کے مستحق تھے، اس پر میرے غمزدہ احساسات کی بات نہ کرو کہ تم ایک احمق ہو۔''

امریکا کی ہمیشہ ہنسانے والی ٹی وی میزبان نے کہا '' فلسطینی جنہوں نے حماس کے امیدواروں کو منتخب کیا وہ بے وقوف لوگ ہیں، اس لیے جو مرے ہیں وہ سوجھ بوجھ اور ذہنی سطح کے اعتبار سے کمتر تھے۔''

ٹی وی میزبان کے ان جنگ جویانہ اور غیر انسانی خیالات سامنے آنے کے فوری بعد اس پر سخت تنقید شروع ہو گئی۔

جس کے بعد جان ریورز نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ ان کے تبصرے کو سیاق و سباق سے الگ کر کے شائع کیا گیا ہے،اس پر میں پریشان بھی ہوں اور مایوس بھی۔'' مزید کہا میں اپنے الفاظ پر قائم ہوں ''

جان ریورز نے مزید کہا ''جنگ ایک جہنم ہے اور بد قسمتی سے عام شہری سیاست کی بھینٹ چڑھا دیے جاتے ہیں، میں امن کے لیے دعا گو ہوں۔ ''

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں