.

ایران میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ مہرآباد میں گر کر تباہ

یوکرین کی مدد سے تیارکردہ جہاز میں 40 مسافر سوار تھے: سرکاری ٹی وی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کے سرکارِی ٹی وی نے خبر دی ہے کہ ایک چھوٹا مسافر طیارہ دارلحکومت میں ایک رہائشی کمپلیکس پر گر کر تباہ ہو گیا۔ اتوار کی صبح ہونے والے اس حادثے میں جانی و مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔

ایرانی ٹی وی کے مطابق جہاز تہران کے مغربی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہوا۔ جہاز میں 40 مسافر سوار تھے۔

ایران میں فضائی حادثات کی شرح بہت زیادہ ہے اور اس کی وجہ ملک میں استعمال ہونے والے ازکار رفتہ جہاز بتائے جاتے ہیں۔ ایرانی فضائیہ کے زیر استعمال بوئنگ طیاروں کے فلیٹ میں شامل بہت سے جہاز سنہ 1979ء کے اسلامی انقلاب سے پہلے امریکا سے خریدے گئے تھے۔

معلوم ہوا ہے کہ ایران۔141 طرز کا مسافر طیارہ ملک میں مقامی طور پر یوکرین ٹکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے بنایا گیا۔