.

مصری صدر کی شاہ عبداللہ سے جدہ میں ملاقات

دوطرفہ امور سمیت غزہ بحران پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے پہلا باقاعدہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر جدہ میں سعودی فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزیز سے ان کے محل میں ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں سربراہان مملکت نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کے ساتھ ساتھ غزہ میں جاری بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور ریاض،قاہرہ کے درمیان تعاون بڑھانے کے مختلف طریقوں پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر سعودی فرمانروا نے سیسی کو سعودی عرب کا سب سے بڑا سول اعزاز شاہ عبدالعزیز بھی عطا کیا۔

اسی سال جون میں شاہ عبداللہ نے سیسی کے لئے حمایت کے اظہار کے طور پر مصر کا تاریخی دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران دونوں رہنمائوں نے سعودی رہنما کو قاہرہ لے کر آنے والے جہاز میں ملاقات کی تھی۔ یہ دورہ 2011 میں حسنی مبارک کے اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد شاہ عبداللہ کا قاہرہ میں پہلا دورہ تھا۔