.

عبدالفتاح السیسی روسی دورے پر، غزہ اور لیبیا موضوع

سیسی کا چند ماہ کے دوران یہ دوسرا دورہ روس ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی سعودی عرب کے بعد آج روس کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ جہاں دو طرفہ معاملات کے علاوہ بین الاقوامی صورت حال بھی زیر بحث آئے گی۔

وہ روسی صدر ولادی میر پیوتن کے علاوہ دوسرے روسی حکام کے ستھ تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ان کی اعلی ترین سطح پر ہونے والی ملاقاتوں میں غزہ میں جاری جنگ کے علاوہ لیبیا کی بدترین بد امنی بھی زیر بحث آئے گی۔

واضح رہے اسرائیل اور حماس کے درمیان اب تک ہونے والی ہر جنگ بندی کے لیے مصر نے ہی فریقین کی میزبانی کے علاوہ رابطہ کاری کی ذمہ ادا کی ہے۔ جبکہ لیبیا کی بگڑی صورتحال کو مصر اپنی سلامتی کے لیے سخت خطرناک سمجھتا ہے۔

حالیہ دنوں مصری میڈیا میں ان خبروں کا بھی تذکرہ رہا ہے کہ مصر لیبیا میں فوجی مداخلت کر سکتا ہے۔ کیونکہ لیبیا کی صورتحال کو قابو نہ کیا گیا تو مصر ی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

عبدالفتاح السیسی صدر منتخب ہونے سے پہلے بطور سربراہ مصری فوج بھی روس کا کامیاب دورہ کر چکے ہیں۔ صرف چند مہینوں کے دوران یہ ان کا دوسرا دورہ ہے۔ اپنے پہلے دورہ روس کے دوران انہوں نے اپنی انتخابی جیت کے لیے روسی صدر سے آشیر باد حاصل کی تھی۔