.

لازمی فوجی خدمات کا منصوبہ زیر غور نہیں: سعودی وزیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے نیشنل گارڈز کے وزیر شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ فوج میں شہریوں کی لازمی فوجی خدمات کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تمام طبقات، ملٹری کالجز اور دیگر عسکری تربیتی مراکز فوج میں بھرتی کے لیے حسب ضرورت افرادی قوت مہیا کر رہے ہیں۔ اس لیے تمام شہریوں کے لیے فوج میں لازمی خدمات کا کوئی پروگرام نہیں بنایا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز نے ان خیالات کا اظہار سرحدی شہر رفحا کے دورے کے موقع پر فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو اپنی بہادر مسلح فوج کی صلاحیت اور کارکردگی پر فخر ہے جو کسی بھی مشکل سے مشکل چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔