.

سعودی عرب: جنس کی تبدیلی کے لیے نئے قواعد

متعلقہ فرد کی مکمل طبی تحقیقاتی رپورٹس وزارت صحت کو بھیجنے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت صحت نے مملکت میں جنس کی تبدیلی (درستی) کے کیسوں سے متعلق نئے قواعد وضوابط جاری کیے ہیں اور ہدایت کی ہے کہ اس نوعیت کے کیسوں کی وزرات کے متعلقہ ادارے کو اطلاع دی جائے۔

سعودی عرب کے نائب وزیر صحت ڈاکٹر منصور الحواسی نے تمام خطوں اور گورنریوں کےامور صحت کے ڈائریکٹروں، طبی شہروں کی کونسل اور خاص اسپتالوں کو ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں جنس کی تبدیلی سے متعلق کیسوں کا قومی ریکارڈ رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اس سرکلر میں اس بات پر زوردیا گیا ہے کہ مملکت کے تمام میڈیکل پریکٹیشنروں کو ان نئے قواعد وضوابط سے مطلع کیا جائے۔اس کے علاوہ ایسے کیسوں سے متعلق رپورٹس کی تیاری سے قبل ضروری طبی اور کلینیکل تحقیقات کی جائے۔

ڈاکٹر الحواسی نے اپنے ہدایت نامے میں وضاحت کی ہے کہ ان رپورٹس کی تین ماہرین ( کنسلٹینٹس) اور ایک میڈیکل کمیٹی جائزہ لے گی اور پھر ان پر مناسب اقدام کا فیصلہ کرے گی۔