.

جرمن حساس ادارے نے جان کیری کا فون ٹیپ کر لیا

ہلیری کلنٹن اور کوفی عنان کے فون بھی ٹیپ ہوتے رہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جرمنی کے ہفتہ روزہ جریدے ''ڈیر سپیجل'' نے رپورٹ کیا ہے کہ ملک کے حساس ادارے نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی فون کالز پر ہونے والی بات چیت سنی تھی۔

جرمن جریدے میں ہفتے کے روز شائع کی گئی اس رپورٹ کے مطابق نے پچھلے سال جان کیری کے سیٹلائٹ فون پو ہونے والی بات چیت بھی ٹیپ کی تھی۔

تاہم میگزین کے مطابق اس حساس ادارے نے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے درمیان ہونے والی بات چیت اس سے بھی ایک سال پہلے ریکارڈ کی تھی۔

اپنے ذرائع کو ظاہر کیے بغیر'' ڈیر سپیجل'' نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ فون کالز حادثاتی طور پر سنی گئی تھیں، اور اس حوالے سے تین اہم سرکاری شخصیات کو ہدف بنایا گیا تھا۔

جریدے کے مطابق 2009 میں نیٹو کے رکن ملک ترکی کو بھی جرمنی کے حساس ادارے نے اپنی ان سرگرمیوں کا ہدف بنایا تھا۔ تاہم اس بارے میں جرمن ادارے بی این ڈی یا برلن میں قائم امریکی سفارت خانے نے کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا ہے۔