فیس بک کے بانی کا بل گیٹس کو انوکھا چیلنچ

چیلنج کا مقصد فنڈ ریزنگ مہم کامیاب بنانا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زاکربرگ نے مشہور زمانہ امریکی سافٹ ویئر گروپ کے مالک بل گیٹس کو ایک فنڈ ریزنگ مہم کے دوران عطیات کے حصول کے لیے سر پر ٹھنڈا پانی ڈلوانے کا چیلنج دیا ہے۔ اگرچہ بل گیٹس کی جانب سے ابھی تک اس چیلنج کا کوئی جواب سامنے نہیں آیا تاہم خود مسٹر برگ اور کئی دوسرے مشاہیر اس چیلنج سے عملی طور پر گذر چکے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق فالج نما اعصابی بیماری 'لو گیرگ' کے خاتمے اور اس کے شکار مریضوں کے علاج کے لیے گذشتہ برس بھی عطیات جمع کرنے کی مہم چلائی گئی تھی۔ رواں سال 29 جولائی سے دوبارہ یہ مہم جاری ہے۔ اس بار مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مشاہیر ایک دوسرے کو مختلف نوعیت کے چیلنج بھی دے رہے ہیں تاکہ فنڈ ریزنگ تقریبات میں زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کرکے عطیات دے سکیں۔

اس ضمن میں فیس بک نیٹ ورک کے شریک مالک مارک زاکر برگ نے سماجی رابطے کے اپنے خصوصی صفحے پر ایک فوٹیج پوسٹ کی ہے، جس میں انہوں نے بل گیٹس کو سر پر ایک لوٹا ٹھنڈا پانی ڈلوانے کا چیلنج دیا ہے۔ مسٹر برگ نے یہ چیلنج فیس بک کے ڈائریکٹر آپریشنز شیریل سانڈ برگ اور ڈائریکٹر سروسز وریڈ ہاسٹینگز کو بھی ایسا ہی کرنے کا چیلنج دیا ہے۔

ویڈیو فوٹیج میں ایک نوجوان مسکراتے ہوئے زاکربرگ پر ٹھنڈا پانی ڈال رہا ہے۔ سر پر ٹھنڈا پانی گرنے سے کچھ لمحے کے لیے مسٹر برگ ساکت کھڑا رہتا ہے۔

'آئی پیکٹ چیلنج' کے نام سے جاری اس مہم میں اب تک ساڑھے پانچ ملین ڈالرز سے زیادہ کی رقم اکھٹی کی جا چکی ہے جوکہ گذشتہ برس اتنے ہی عرصے میں جمع کیے گئے عطیات میں پانچ گنا زیادہ ہے۔

رواں سال جاری مہم میں امریکی ٹی وی اسٹار جیمی فالون، گلوکار جاسٹن ٹمرلائک، ریاست نیو جرسی کے گورنر کریس کریسٹی اور کئی نامور کھلاڑی بھی حصہ لے چکے ہیں۔ ان میں آنجہانی امریکی سینٹر روبرٹ کینڈی کی بیوہ 86 سالہ ایتھل کینڈی بھی شامل ہیں جنہوں نے نہ صرف پیرانہ سالی کے باوجود اپنے سر پر ٹھنڈا پانی انڈیلا بلکہ صدر باراک اوباما کو بھی ایسا ہی کرنے کی تجویز دی ہے۔ اگرچہ صدر اوباما نے ٹھنڈا پانی سر پر گرانے کی تجویز تو نہیں مانی البتہ انہوں نے بیماری کی روک تھام کے لیے عطیہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں