امریکی سفارتکار کے تعارف کی ویڈیو جاری

ویڈیو میں لطیف پیرائے میں الیس ویلز کا تعارف کرایا گیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزارت خارجہ کے شعبہ اطلاعات و نشریات نے ایک ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں اردن میں متعین امریکی خاتون سفیر الیس ویلز کو اپنا تعارف کراتے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو فوٹیج میں سفیرہ موصوفہ کا کہنا ہے کہ اس کے والد امریکی فوج میں بھرتی ہونے سے قبل اردن اور لبنان میں زیر تعلیم رہیں جہاں ویلز نے بھی اپنا بچپن گذارا۔

یہی وجہ ہے کہ اُنہیں اردن اور دیگر عرب ممالک کے ساتھ تاریخی یادیں وابستہ ہیں۔ ویلز کے بہ قول اس کے والد فوج میں بھرتی ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر اردن آئے جہاں انہوں نے فوجی تربیت بھی حاصل کی۔ اس مرتبہ بھی وہ ان کے ہمراہ تھیں۔

امریکی خاتون سفیرکا کہنا ہے کہ اس کے والد عرب یا مسلمان نہیں تھے مگر انہوں نے بچپن ہی میں اپنے بچوں میں مشرق وسطیٰ کے ممالک اور وہاں کی تہذیب وثقافت کی محبت و احترام ان میں کوٹ کوٹ کر بھر دیا تھا۔ ایلز کا کہنا ہے کہ اردن اور امریکا کی اقوام کا ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور دوستی کا گہرا تعلق ہے۔

سفیرہ الیس ویلز نے پچیس سال پیشتر سعودی عرب سے اپنی سفارت کاری کے آغاز کے بارے میں بھی اپنے تاثرات بیان کیے ہیں اور سعودی عرب سے اپنی محبت کا بھی برملا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں