.

اغوا کار باقی یرغمالی رہا کر دیں: مقتول صحافی کی ماں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں داعش کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل کئے جانے والے امریکی صحافی جیمز فولے کی والدہ نے اپنے بیٹے کے اغوا کاروں سے کہا ہے کہ "وہ باقی یرغمالیوں کی زندگی بخش دیں۔"

مقتول صحافی کی والدہ ڈیانا فولے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے بیٹے نے شامی عوام کی مشکلات کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کی کوشش میں اپنی جان دیدی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 'جم کی طرح داعش کی قید میں باقی افراد بھی بے گناہ ہیں۔ ان کا عراق، شام اور دنیا کے مختلف حصوں میں جاری امریکی انتظامیہ کہ پالیسی کے بارے میں کوئی زور نہیں۔