.

بدعنوانی کے الزام میں مبارک دور کے وزیر کو 15 سال قید کی سزا

سابق وزیر اور بیٹی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد طلب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کی ایک عدالت نے سابق معزول صدر حسنی مبارک دور کے ایک وزیر رشید محمد رشید کو اس کی عدم موجودگی میں بدعنوانی کے الزام میں 15 سال قید اور بیٹی سمیت انہیں 522 ملین پائونڈ جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصر کے محکمہ انسداد بدعنوانی کے معاون وزیر ایڈووکیٹ ابراہیم الھنیدی نے میڈیا کو بتایا کہ سابق وزیر صنعت و تجارت اور ان کی ایک بیٹی پر بدعنوانی کا الزام تھا۔ اس الزام کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کیا گیا۔ چونکہ ملزمان بیرون ملک فرار ہو گئے ہیں اس لیے معاملہ فوج داری عدالت کو بھجوا دیا گیا تھا۔

ایڈووکیٹ ابراہیم کا کہنا تھا کہ دونوں باپ بیٹی پر 50 کروڑ پائونڈز کی رقم کی خورد برد اور خفیہ طریقے سے رقم بیرون ملک قبرص منتقل کرنے کا الزام ہے۔ یہ سب کچھ انہوں ‌نے اس وقت کیا تھا جب وہ سنہ 2011ء میں سابق معزول صدر حسنی مبارک کے دور حکومت میں صنعت وتجارت کے وزیر تھے۔

سزا پانے والے دونوں مفرور باپ بیٹی کی گرفتاری کے لیے مصر نے انٹرپول سے مدد طلب کی ہے اور انٹرپول سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قاہرہ کو مطلوب سابق وزیر اور اس کی بیٹی کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کرے۔