بمباری سے اِنکار پر شامی فضائیہ کے تین ہواباز قتل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام کے ملٹری انٹیلی جنس حکام نے حکومت مخالف شہریوں پر بمباری کے احکامات ماننے سے انکار کی پاداش میں تین پائلٹ قتل کر دیے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تینوں ہوابازوں کو کہا گیا تھا کہ وہ حماتۃ فوجی اڈے سے شہر کے شمالی اور مغربی مقامات پر باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کریں تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔

ہوابازوں کی جانب سے بمباری سے انکار اس وقت کیا گیا جب یہ اطلاع آئی کہ انقلابی کارکنوں‌ نے طیارہ شکن میزائل سے ایک جنگی جہاز مار گرایا ہے۔ انکاری فوجی ہوابازوں کو بھی باغیوں کے حملوں کا خطرہ لاحق تھا، جس پر انہوں نے اعلیٰ حکام کے احکامات مسترد کر دیے اور اس کی پاداش میں انہیں قتل کر دیا گیا ہے۔

نیوز ویب پورٹ" سراج پریس" کے مطابق قتل کیے گئے ہوابازوں کی شناخت بریگیڈ جنرل احمد غانم، کرنل سامی رزق اور کرنل نوفل دیوب کے ناموں سے کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں