ترکی میں ایرانی جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ترک حکام نے ملک میں ایران کے لیے 'جاسوسی' کرنے والے ایک گروہ کا سراغ لگایا ہے۔ یہ گروہ ترکی کے ایئر ڈیفنس سسٹم اور کئی دوسرے حساس منصوبوں کے بارے میں معلومات جمع کرکے انہیں ایران کو فراہم کر رہا ہے۔

اخبار "ڈو ڈے زمان" کی رپورٹ کے مطابق ملک میں"توحید ۔ سلام" کے نام سے سرگرم اس گروپ کے کئی ارکان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ایرانی جاسوسی کوراسیک کے مقام پر شمالی اوقیانوس کی تنظیم"نیٹو" کے نصب کردہ خصوصی راڈارز کے بارے میں بھی خفیہ معلومات جمع کرتا رہا ہے۔اخباری رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملک میں ایران کے لیے جاسوسی میں سرگرم عناصر کی سرگرمیوں کے بارے میں 854 صفحات پر مشتمل ایک طویل رپورٹ بھی مرتب کی ہے۔ ایک عینی شاہد صافاک کے بیانات پر مبنی رپورٹ مارچ 2013ء میں پولیس کی اعلیٰ قیادت کو فراہم کی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکی میں رئیل اسٹیٹ سمیت مختلف دیگر کمپنیوں میں کام کرنے والے ایرانیوں اور کچھ ترک باشندوں کے ایرانی خفیہ اداروں کے ساتھ خفیہ روابط کا پتا چلا ہے۔ یہ لوگ نیٹو کے راڈار سسٹم اور ترکی کے فضائی دفاعی نظام کے بارے میں حساس معلومات جمع کرتے رہےہیں۔ بعد ازاں یہ خفیہ معلومات ایرانی پاسداران انقلاب کو ارسال کی جاتی تھیں۔

جاسوسی کے علاوہ ایرانی ایجنٹ استنبول میں امریکی قونصلیٹ پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے۔ انہوں نے استنبول میں نیوکلئیر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی بھی جاسوسی کی اور اس میں ہونے والے کام کے بارے میں تہران کو معلومات فراہم کی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک تُرک شہری حسین افنی یاسیز اوگلو نے سنہ 2010ء میں رازداری میں کئی اہم حکومتی مشیروں سے بھی ملاقات کی تھی اور ان سے حاصل ہونے والی معلومات بھی ایران کو ارسال کی تھیں۔

حسین اوگلو کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس کے قبضے سے ایک "فلیش" بھی ملی ہے جس میں ترکی کے دفاعی پروجیکٹس بالخصوص سنہ 2008ء مین شروع ہونے والے "التائی" دفاعی منصوبے کے بارے میں اہم معلومات ذخیرہ کی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ ٹینکوں کی تجدید کے لیے "میلغم" پروجیکٹ ،"اتاک" فوجی ہیلی کاپٹروں کی تیاری کے لیے کام کرنے والی فیکٹری اور نیوی کے لیے اسلحہ سازی کے ادارے" جنیسیس" کے بارے میں بھی اہم معلومات جمع کی گئی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں