سعودی اسپتال کے نزدیک گیس دھماکا،پانچ افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے صوبہ مدینہ میں ایک اسپتال کے نزدیک زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح نیشنل گارڈ اسپتال کے نزدیک واقع پیٹرولیم گیس کے ایک ٹینک میں دھماکا ہوا ہے اور وہ مرمت کے کام کے دوران پھٹا ہے جس کے بعد اس کے آس پاس آگ لگ گئی۔تاہم اس آگ سے اسپتال کی عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

حکام نے اس گیس دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے اور کوئی شخص زخمی نہیں ہوئی ہے۔ دھماکے سے علاقے میں کھڑی بعض گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کی وجوہ کے تعیّن کے لیے تحقیقات کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں