سعودی ولی عہد کی سرکاری دورے پر پیرس آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سوموار کو فرانس کے سرکاری دورے پر دارالحکومت پیرس پہنچے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ سلمان صدر فرانسو اولاند کی دعوت پر فرانس کا یہ دورہ کررہے ہیں۔توقع ہے کہ وہ فرانسیسی صدر سے دوطرفہ تعلقات کے علاوہ عراق اور شام میں برسرپیکار جنگجو گروپ داعش کی کارروائیوں سے پیدا ہونے والی صورت حال اور اس سے مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں