پیرس: سعودی ولی عہد کی فرانسیسی وزیر اعظم سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے دورہ فرانس کے دوران فرانسیسی وزیر اعظم ایمانویل فالس سے پیرس میں وزیر اعظم ہائوس میں ان سے ملاقات کی۔

دونوں رہ نمائوں کے درمیان ملاقات کے دوران عالمی امور بالخصوص مشرق وسطیٰ میں جاری بحرانوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ فرانسیسی وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا اور یقین دلایا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ اتحادیوں سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

قبل ازیں ولی عہد نے پیرس میں ملٹری کے شعبے میں زیر تعلیم سعودی طلباء سے بھی ملاقات کی۔ شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہیں ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طلباء دوسرے ملکوں میں بھی اپنے ملک وملت اور قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی طلباء کو دنیا بھر کی جامعات میں داخلہ ملنا عالمی برادری کا سعودی حکومت اور شہریوں پر مکمل اعتماد کے اظہار کا واضح ثبوت ہے، بالخصوص فرانس جیسے ملک میں فوج کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے اور عسکری تربیت پانے والے نوجوان ملک وقوم کا سرمایہ ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سوموار کو سرکاری دورے پر فرانس پہنچے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں