.

اکتالیس ہزار ڈالرز مالیت کا مہنگا ترین منفرد "باتھ ٹب"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اٹلی میں پچی کاری کا کام کرنے والے ایک کارخانے نے دنیا کا منفرد"باتھ ٹب" تیار کیا ہے جو اپنی شکل اور ماہیت کے ساتھ قیمت میں بھی دنیا کے کسی دوسرے بات ٹب سے کہیں زیادہ مہنگا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خواتین کی اونچی ایڑی والی جوتی سے مشابہہ باتھ ٹب کو "اوڈری" کا دیا گیا ہے۔ اس کی اونچائی 164 سینٹی میٹر ہے۔ آغاز میں اس کی قیمت 17 ہزار امریکی ڈالر تھی تاہم اب گاہکوں کی فرمائش پر اس کی تیاری میں پلاٹینیم دھات بھی استعمال کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 41 ہزار ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

دُنیا کے اس منفرد باتھ ٹب کی خوبصورتی کے لیے اس کے بیرونی حصے میں بیل بوٹوں کے خوبصورت نقش ونگار کیے گئے ہیں اور اندرونی حصے کو مضبوط بنانے کے لیے مصنوعی ریشوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

فی الوقت "اوڈری" باتھ ٹب کے 12 مختلف رنگوں کے ڈیزائن دستیاب ہیں۔ باتھ ٹب 28 اکتوبر کو اٹلی میں "ڈاؤن ٹاؤن ڈیزائن" نامی ایک نمائش میں بھی پیش کیا جائے گا۔