سڈنی ہوائی اڈے پر پولیس بارود سے بھرا بیگ بھول گئی

خطرناک مواد پر مبنی بیگ چار ہفتوں بعد ایک خاتون لے گئی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی کی پولیس شہر کے سب سے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بارود سے بھرا ایک بیگ چھوڑنے کے بعد چار ہفتے تک بھول گئی جس پر پولیس کو معذرت کرنا پڑی ہے۔ دھماکا خیز مواد سے بھرا ایک بیگ تفتیشی کتوں کی تربیت کے لیے ہوائی اڈے لایا گیا تھا لیکن پولیس اسے واپس لے جانا بھول گئی تھی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایک خاتون مسافر غلطی سے اپنے سفری بیگ کے بجائے ہوائی اڈے پر اس کے مشابہ بارود سے بھرا بیگ اپنے گھر لے گئی اور گھر جا کر کھولنے پر معلوم ہوا کہ اس میں پلاسٹک کے تھیلوں میں 230 گرام بارود موجود ہے۔

خاتون نے سڈنی سے 150 کلومیٹر دور سینوک شہر کی مقامی پولیس کو اطلاع دی جس نے دھماکہ خیز مواد سے بھرا بیک واپس لے لیا۔ واقعے کے بعد وفاقی پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست کو انہوں‌ نے سڈنی کے ہوائی اڈے کے اندر ایک بارودی سے بھرا ایک بیگ تفتیشی کتوں کی ٹریننگ کے لیے چھوڑا تھا، تاہم اس میں موجود دھماکا خیز مواد کے پھٹنے کا کوئی خطرہ نہیں تھا۔

ہوائی اڈے کے پولیس چیف وائن یوشہورن کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد والا بیگ دانستہ طور پر ہوائی اڈے پر نہیں چھوڑا گیا بلکہ غلطی سے رہ گیا تھا تاہم متعلقہ حکام نے اس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں