برازیل میں بچے کا ایک باپ، دو مائیں اور چھ دادے دادیاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برازیل کے ایک جج نے سول ریکارڈ سیکشن کو ایک بچے کی منفرد رجسٹریشن کی اجازت دیتے ہوئے بچے کو ایک والد، دو ماؤں اور چھ دادے دادیوں کی مشترکہ اولاد قرار دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی "اے ایف پی" کے مطابق برازیل کی جنوبی ریاست 'ریو گرانڈی ڈوسول' میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد نوعیت کا واقعہ ہے۔

عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بچے کی رجسٹریشن کے وقت اس کا والد، والدہ، شریک والدہ اور دیگر اقارب موجود تھے اور ان سب نے بچے کو مشترکہ اولاد قرار دینے کی درخواست کی تھی۔

برازیلی جج کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر دو بچیوں کو اپنی والدہ کے ساتھ رہنے کا حق ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ ایک بچے کو مختلف افراد کی مشترکہ اولاد قرار دینا کوئی پریشانی کی بات نہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ بچہ محبت وشفقت سے بھرپور ایک ایسے گھرانے میں نشو نما پا رہا ہے جہاں اسے ہر طرف سے محبت مل رہی ہے۔ یوں ایک بچے کو ایک والد، دو ماؤں اور چھ دادے اور دادیوں کی مشترکہ اولاد قرار دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں