قطر دہشت گرد تنظیموں کی حمایت نہیں کرتا:شیخ تمیم

داعش کی ماضی میں کبھی حمایت کی اور نہ آیندہ کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا ہے کہ ان کی ریاست نے انتہا پسند گروپ دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کو ماضی میں کوئی امداد مہیا کی ہے اور نہ آیندہ کرے گا۔

شیخ تمیم نے بدھ کو برلن میں جرمن چانسلر اینجیلا مرکل کے ساتھ ملاقات کی ہے۔اس کے بعد انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ''قطر نے نہ تو پہلے کبھی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کی ہے اور نہ وہ آیندہ کرے گا''۔

وہ ایک جرمن وزیر کے گذشتہ ماہ جاری کردہ اس بیان پر تبصرہ کررہے تھے جس میں ان صاحب نے قطر پر الزام عاید کیا تھا کہ اس نے داعش کے جنگجوؤں کو رقوم مہیا کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔

نیوزکانفرنس کے دوران جب کسی صحافی نے اس معاملے کی وضاحت کے لیے سوال کیا تو جرمن چانسلر نے کہا:''انھیں خوشی ہوگی کہ امیرِ قطر اگر ایک کھلے فورم میں اس کا جواب دے سکیں اور بعض غلط جائزوں کو درست کرسکیں''۔

اینجیلا مرکل نے کہا کہ انھیں شیخ تمیم نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ داعش کے خلاف جنگ قطر کے لیے اتنی ہی اہم ہوگی جتنی کہ یہ دوسرے ممالک کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں