سعودی عرب : ساحلِ سمندر سے نَومولود برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے مغربی ساحلی شہر جازان کے نزدیک واقع الموسم بیچ سے سرحدی محافظوں کو معمول کے گشت کے دوران ایک لاوارث نومولود بچہ ملا ہے۔

جازان کے بارڈر گارڈز کے ترجمان کیپٹن حسن آل قسیبی نے بتایا ہے کہ سکیورٹی اداروں اور انجمن ہلال احمر کو اس نومولود کے ملنے کی اطلاع دے دی گئی ہے اور یہ اس سال کے دوران لاوارث نومولود بچہ ملنے کا دوسرا واقعہ ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ سکیورٹی ادارے اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں