.

اسکاٹ لينڈ نے برطانیہ کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا

تاریخی ریفرنڈم کے حتمی نتائج کا اعلان آج ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسکاٹ لینڈ میں برطانیہ سے علاحدگی حاصل کرنے یا ساتھ رہنے کے فیصلے پر ریفرنڈم میں اسکاٹ لینڈ نے برطانیہ کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ریفرنڈم میں ووٹروں سے سوال پوچھا گیا ہے کہ کیا اسکاٹ لینڈ کو آزاد ملک ہونا چاہیے اور اس پر ووٹرز ’ہاں‘ یا ’نہ‘ میں جواب دیا تھا۔

اس ریفرینڈم میں جیت کے لیے فریقین کو جیتنے کے لیے کُل 1,822,942 درکار تھے۔

برطانوی نشریاتی ادارے 'بی بی سی' کا کہنا ہے کہ 32 کونسلز میں سے 26 نے ’نہ‘ کے حق میں ووٹ دیا ہے اور اس طرح اس کو 55 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں جبکہ ’ہاں‘ کے حق میں 45 فیصد پڑے ہیں۔

پہلے 24 نتائج میں سے صرف چار کونسلز نے ’ہاں‘ کے حق میں ووٹ دیا۔

اس ریفرینڈم میں 42 لاکھ 85 ہزار 323 رجسٹرڈ ووٹر حاصل لے رہے ہیں اور ٹرن آؤٹ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں 5579 پولنگ سٹیشنوں پر ووٹ ڈالے گئے اور پولنگ مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے تک جاری رہی۔ ووٹنگ کے مرحلے کے بند ہونے کے بعد یو گو (YouGov) کے سروے میں کہا گیا تھا کہ آزادی کے حق میں 46 فیصد جبکہ مخالف میں 54 فیصد افراد ہیں۔

اس سروے کے لیے 1828 ووٹرز اور 800 پوسٹل ووٹرز سے ووٹ ڈالنے کے بعد پوچھا گیا۔

ایک بار 32 کونسلز میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ہر کونسل کا سربراہ ایڈنبرا میں موجود چیف کاؤنٹنگ آفیسر میری پٹکیتھلی کو ان ووٹوں کے اعداد و شمار بھیجیں گے۔

چیف کاؤنٹنگ آفیسر میری پٹکیتھلی کی اجازت کے بعد ہی حتمی نتیجے کا اعلان کیا جائے گا۔ چیف کاؤنٹنگ آفیسر میری پٹکیتھلی کااس سے قبل کہنا تھا کہ وہ جمعہ کی صبح ساڑھے چھ اور ساڑھے سات بجے کے درمیان نتائج کا اعلان کریں گی۔