.

'فلم' کا شعبہ سعودیہ میں اقتصادی سرگرمی تسلیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت محنت نے اقتصادی سرگرمیوں کے ضمن میں سینما کے شعبے کو بھی شامل کر لیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق اس امر کا اظہار وزارت کی ویب سائٹ پر بیان کردہ تفصیلات میں دیکھنے کو ملا ہے۔

وزارت محنت کی ویب سائٹ پر اقتصادی سرگرمیوں کے باب میں سینما اور دوسری تفریحی خدمات کے شعبوں کا صراحت سے ذکر کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں فلم کی تیاری، تقسیم اور نمائش جیسے تمام امور بھی شامل ہیں۔

مملکت سعودیہ کی وزارت محنت نے سائبر سپیس میں اپنے سیٹ آف دی آرٹ پورٹل پر متذکرہ شعبوں کے بارے میں زیادہ تفصیل بیان کی اور نہ ہی ان میں کام کے امکانات اور عملی جامہ پہنانے میں دلچسپی رکھنے والوں کو مزید تفصیلات یا شرائط کی بابت مزید آگاہ نہیں بتایا۔