چین : سنکیانگ میں دھماکے، 40 مظاہرین ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

چین کے شورش زدہ مغربی صوبے سنکیانگ میں پے در پے بم دھماکوں میں کم سے کم چالیس مظاہرین ہلاک ہوگئے ہیں۔

چین کے سرکاری میڈیا نے جمعرات کو ایک بیان میں ان ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے۔علاقائی تیانشن نیوز پورٹل کے مطابق سنکیانگ کی کاؤنٹی لنطائی میں مسلح بلوائیوں کے حملوں میں چھے شہری ،دو پولیس افسر اور دو معاون پولیس اہلکار ہلاک اور چوّن شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

چین کے سرکاری میڈیا نے اس سے پہلے اتوار سے جاری ہنگاموں میں صرف دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔ چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی نے اس شورش زدہ علاقے تک رسائی بالکل محدود کررکھی ہے۔اس لیے ہلاکتوں کے ان اعدادوشمار کی آزاد ذرائع سے تصدیق مشکل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں