10 لاکھ عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایام حج قریب آتے ہی بیرون اور اندرون ملک سے سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے۔ سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ 26 ستمبر تک 11 لاکھ 28 ہزار 742 عازمین حج کی اندرون اور بیرون ملک سے مکہ مکرمہ آمد کی رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک سے ہوائی جہازوں کے ذریعے 52 ہزار 109 ، زمینی راستے سے 12 ہزار 616 اور سمندری راستے سے 40 ہزار 537 عازمین حج حجاز مقدس پہنچے ہیں۔ یہ تعداد گذشتہ برس کی نسبت نسبت تین فی صد زیادہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں