خرطوم میں متعیّن ہسپانوی سفارت کار قتل

نامعلوم قاتلوں نے ہسپانوی سفارت کار کو چاقو گھونپ دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں متعین ایک ہسپانوی سفارت کار کو نامعلوم قاتلوں نے ان کے گھر میں چاقو گھونپ کر قتل کردیا ہے۔

پولیس حکام کی اطلاع کے مطابق اکسٹھ سالہ مقتول سفارت کار خرطوم میں اسپین کے سفارت خانے کے قونصلر سکیشن میں تعینات تھا۔وہ سوڈانی دارالحکومت کے علاقے گارڈن سٹی میں واقع اپنے گھر میں سوموار کو علی الصباح مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

سوڈانی پولیس اور وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس افسوس ناک واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔وزارت خارجہ نے ایک الگ بیان میں کہا ہے کہ ''ہسپانوی سفارت کار کو نامعلوم قاتلوں نے قتل کیا ہے۔ریاست خرطوم کے خصوصی تفتیش کاروں کی ٹیمیں واقعے کی تحقیقات کررہی ہیں اور اس قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا''۔

وزارتِ خارجہ نے اسپین کے سفارت خانے اور مقتول سفارت کار کے ورثاء سے تعزیت کی ہے اور ان کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں