.

جارج کلونی کا اہلیہ کو7 لاکھ 50 ہزار ڈالر مالیت کی انگشتری کا تحفہ

انگشتری کا تحفہ شادی کی دوسری تقریب میں دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بالی وڈ کے اداکار جارج کلونی کی لبنانی نژاد سماجی کارکن امل علم الدین کے ساتھ منگنی اور شادی عالمی میڈیا کا ایک بڑا موضوع رہی ہے۔ دونوں گذشتہ 12 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے تھے لیکن شادی کے حوالے سے دوسری تقریب اٹلی کے شہر"بندقیہ" میں "کافار سیٹی" بلڈنگ میں ہوئی جس میں جارج کلونی نے اپنی نئی نویلی دلہن کو سات لاکھ 50 ہزار ڈالر مالیت کی ایک انگشتری تحفے میں پیش کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کل سوموار کو ہونے والی تقریب میں بندقیہ شہرمیں بالی وڈ اداکاروں اور فلمی دنیا کے پرستاروں کا ایک ھجوم امڈ آیا تھا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جارج کلونی کی شادی کی دوسری تقریب کا اہتمام ان کے ایک اطالوی دوست کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں نوبیاہتا جوڑے کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ تقریب میں کلونی نے امل کو سات قیراط سونے اور ایک گراں قیمت ہیرے سے جڑی انگوٹھی تحفے میں پیش کی۔ تقریب کے اعلان کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی اور دو گھنٹے تک بندقیہ شہر کی گلیوں اور سڑکوں پر ٹریفک پھنس گئی تھی۔

خیال رہے کہ امل علم الدین انسانی حقوق کی علمبردار ہیں اور برطانیہ میں وکالت کرتی ہیں۔ وہ بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق اور فوجداری قانون میں تخصص رکھتی ہیں۔ جارج کلونی خود بھی انسانی حقوق سے متعلق ایشوز میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور انھوں نے سوڈان کے مغربی علاقے دارفور میں انسانی بحران کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

دونوں میں‌ گذشتہ سال اکتوبر میں سلسلہ جنبانی شروع ہوا تھا اور ایک سال کے بعد معاملہ شادی تک جا پہنچا ہے۔