.

سعودی عرب اور امارات کی امریکا سے اسلحہ کی نئی ڈیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن نے دیرینہ عرب اتحادیوں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو جدید میزائل سسٹم اور دفاعی ساز و سامان فروخت کرنے کے ایک ابتدائی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

معاہدے کے تحت امریکا دونوں عرب ملکوں کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گا۔ یہ دفاعی نظام اب تک دنیا کا جدید ترین نظام ہونے کے ساتھ ساتھ دشمن کے جنگی طیاروں اور میزائلوں کو ہدف تک پہنچے سے قبل تباہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ معاہدے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں‌ آ سکی ہیں۔

اس سے قبل امریکا یہ اسلحہ خلیجی ریاستوں قطر اور کویت کو بھی فراہم کر چکا ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں امریکا نے کویت اور قطر کو بھی جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔