.

تہران ۔ اسلحہ ساز فیکٹری میں آتشزدگی، دوافراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کے دارالحکومت تہران کے مشرق میں واقع وزارت دفاع کے زیرانتظام اسلحہ اور گولہ بارود تیار کرنے والے ایک پلانٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا نے دفاعی صنعت کے ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پلانٹ میں اتوار کی رات آگ لگی تھی لیکن اس نے واقعہ کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔

واضح رہے کہ ایران کی متعدد اسلحہ ساز فیکٹریاں اور فوجی اڈے دارالحکومت تہران کے مشرق میں واقع ہیں۔ان میں پارچین کی جوہری تنصیب بھی شامل ہے۔ویانا میں قائم جوہری توانائی کا عالمی ادارہ (آئی اے ای اے) ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مغربی ممالک کی تشویش دور کرنے کے لیے اسی تنصیب کا معائنہ کرنا چاہتا ہے مگر ایران نے 2005ء کے بعد سے آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو پارچین تک رسائی نہیں دی ہے۔