.

امریکا نے اپاچی مصر کے حوالے کر دیے

امریکا قاہرہ اور دوحہ کے درمیان مذاکرات کا حامی ہے:ترجمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین سکئی کا کہنا ہے کہ امریکا نے مصر کو اپاچی ہیلی کاپٹرز مہیا کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ امریکا نے کئی ہفتے قبل مصر کو یہ ہیلی کاپٹرز دینے کا اعلان کر رکھا تھا۔

مصر اور قطر کے درمیان ثالثی کے کردار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں جین سکئی نے کہا ہے کہ " دونوں ملک داعش کی بیخ کنی کے لیے بننے والے عالمی اتحاد کا حصہ ہیں اور ان کے عہدیدار ہمارے ساتھ متعدد اجلاسوں میں شرکت کر چکے ہیں''۔

جدہ میں ہونے والے ایک حالیہ اجلاس میں جان کیری کے ہمراہ بھی مصر اور قطر کے نمائندے شریک رہے ہیں جبکہ اس سے قبل اقوام متحدہ میں بھی ان ملکوں کی نمائندگی رہی ہے جس میں داعش کے خاتمے کے طریقوں پر غور کیا جاتا رہا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا تمام ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا تاکہ انہیں اس اہم مسئلے کے لیے مذاکرات میں شامل کیا جا سکے۔

مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "مینا" کے مطابق جین سکئی نے مصر کو اہم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے قاہرہ کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی کوارڈینیٹر جنرل جون آلن اور ان کے ڈپٹی پیرٹ ماکجیرک نے حال ہی میں مصر اور قطر کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔

امریکی ترجمان کے بقول متعدد مصری عہدیداروں نے ہم سے داعش کی بربریت اور وحشت سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔ ان کا یہ نقطہ نظر بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔