.

سعودی شاہ عبداللہ سے امیرِ کویت کی بات چیت

دوطرفہ تعاون سمیت اہم علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے دورے پر آئے ہوئے امیرِکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے الریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے منگل کی شب جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ''دونوں رہ نماؤں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے''۔

امیرِ کویت نے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی ہے۔ ایس پی اے نے اس ملاقات کی تفصیل نہیں بتائی۔

قبل ازیں کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے یو این اے (کونا) نے اطلاع دی تھی کہ امیر شیخ صباح کی قیادت میں ایک سرکاری وفد سعودی عرب کے غیرعلانیہ دورے پر گیا ہے۔وفد میں وزیرخارجہ بھی شامل ہیں۔