.

داعش میں شمولیت پر سعودی عسکریت پسند کو 08 سال قید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی ایک انقلاب عدالت نے شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولت اسلامی’’داعش‘‘ میں شمولیت کی پاداش میں ایک مقامی جنگجو کو آٹھ سال قید اور رہائی کے بعد اتنا ہی عرصہ بیرون ملک سفر پابندی کی سزا سنائی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عسکریت پسند کے خلاف عدالت میں پیش کردہ شواہد میں بتایا گیا ہے کہ اس نے داعش اور القاعدہ میں شمولیت کے لیے شام کا سفر کیا جہاں وہ شام میں جاری جنگ میں بھی شامل رہا ہے۔ شام میں عسکری کارروائیوں کے دوران اس نے دہشت گرد تنظیم ’’داعش‘‘ کے خود ساختہ خلیفہ ابو بکر البغدادی کے ہاتھ پر بیعت بھی کر رکھی ہے۔

سعودی استغاثہ کی جانب سے ملزم پر داعش میں شمولیت کے علاوہ کچھ دیگر الزامات بھی عاید کیے تاہم عدالت نے ناکافی ثبوت کی بناء پر دیگر الزامات مسترد کر دیے ہیں۔ استغاثہ اور ملزم دونوں نے عدالتی فیصلے پر اعتراض کیا ہے۔ جس پر عدالت نے انہیں فیصلے کے خلاف 30 دن میں نظر ثانی کی اپیلیں دائر کرنے کی اجازت دی ہے۔