.

ریاض نے کوسٹریکا اور مشرقی تیمور کو تسلیم کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی حکومت نے وسطی امریکا کے ملک کوسٹریکا اور تیمورلسٹی [سابق مشرقی تیمور] کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی منظوری دی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوسٹریکا اور تیمورلسٹی کے ساتھ غیر مقیم سفیر کی سطح کے سفارتی تعلقات قائم کیے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر وزارت خارجہ یا ان کے مقرر کردہ ایلچی سفارتی پروٹوکولز پر دستخط کریں گے۔

کابینہ کے اجلاس میں فلسطین کے تاریخی شہر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے غیر قانونی مکانات کی تعمیر کی اعلان کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے مظالم ریاستی دہشت گردی ہے۔ مقدس مقامات پر صہیونیوں کے حملے کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں ہیں۔