.

امریکی فوج کا موصل کے قریب داعش کے قافلے پر حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے موصل کے قریب دولت اسلامی کی قیادت کے اجلاس کے ایک مقام پر بمباری کی ہے۔

امریکی قیادت میں کی جانے والی اس فضائی کارروائی کا نشانہ انتہا پسند تنظیم کا دسیوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تھا جو امریکی حکام کے بقول حملے کے وقت عراقی شہر موصل کے قریب سے گذر رہا تھا۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے ایک ترجمان کرنل پیٹرک رایڈر کے مطابق فوج نے اس یقین کی بنیاد پر قافلے پر حملہ کیا کہ اس میں داعش کے سرکردہ رہنما بھی سفر کر رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کیا داعش کے خود ساختہ خلیفہ بھی امریکی بمباری کا نشانہ بننے والے قافلے میں شامل تھے یا نہیں؟