جان کیری عمان کے دورے پر، مقبوضہ یروشلم اہم موضوع

جمعہ کو امارات میں عالمی سلامتی سے متعلق کانفرنس میں شریک ہوں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیر خارجہ جان کیری مشرق وسطی کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اردن آ رہے ہیں۔ وہ اس دورے میں عراق و شام کے علاوہ مقبوضہ یروشلم میں پیدا شدہ سنگین حالات پر بھی بطور خاص اردن کے شاہ عبداللہ سے بات چیت کریں گے۔

مقبوضہ یروشلم کی آئے روز بگڑنے والی صورتحال اور مسجد اقصی پر پولیس کی کارروائیوں کے پیش نظر اردن نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو 5 نومبر کو واپس بلا لیا تھا۔

جان کیری جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات کے دورے پر بھی پہنچے ہیں۔ امارات میں عالمی سکیورٹی کے امور پر غور کے لیے سالانہ کانفرنس کے مدعوئین میں سے ایک جان کیری بھی ہیں۔

جان کیری دو روز قبل خیلجی ریاست اومان میں تھے جہاں وہ ایرانی جوہری پروگرام کے سلسلے میں آئے تھے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد جان کیری مشرق وسطی آئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں