محبوبہ کے لیے 99 "آئی فون 6" کا انوکھا حق مہر

اکھڑ مزاج چینی محبوبہ نے گراں قیمت تحفہ بھی مسترد کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

عُشاق کی اپنی محبوب'ہستیوں' کو خوش رکھنے لیے طرح طرح کے پاپڑ بیلنے کی واقعات انسانی تاریخ اور سماج کا حصہ سمجھے جاتے ہیں۔ اپنی بساط سے بڑھ کر محبت کی قیمت ادا کرنے کے باجود بھی عاشقوں کو بعض اوقات محبوب یا محبوبہ کے ناز نخروں کا سامنا یا محبت سے انکار جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایسا ہی ایک تازہ واقعہ حال ہی میں چین میں "کنواروں کے دن" کے موقع پر پیش آیا جب ایک چینی نوجوان نے اپنی محبوبہ کو شادی پر آمادہ کرنے کے لیے اسے "آئی فون 6 " کے 99 سیٹ پیش کیے مگر اکھڑ مزاج محبوبہ نے سر پھرے عاشق کی محبت ٹھکرا دی اور شادی سے انکار کر دیا۔حق مہر کے لیے آئی فون 6 کے جدید ترین سیٹ لینے سے بھی انکار کر دیا۔

خیال رہے کہ چین میں "سنگلز ڈے" ویلنٹائن ڈٍے کی طرز کا ایک تہوار ہےجس میں لوگ ایک دوسرے کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کرتے اور تحائف کا تبادلہ کرے ہیں۔

برطانوی اخبار "ڈیلی ٹیلیگراف" کی رپورٹ کے مطابق چین میں کمپیوٹر پروگرامنگ انجینیر نے 80 ہزار ڈالر مالیت کے 99 آئی فون 6 اپنی محبوبہ کو حق مہر کے طور پر دینے کا فیصلہ کیا۔ مجموعی طور پر یہ رقم اس کی دو سال کی جبکہ ایک عام چینی ملازم کی سترہ سال کی تنخواہ کے برابر ہے۔ اس نے تمام 99 'آئی فون' کے سیٹ زمین پر دل کی شکل میں ترتیب دیئے اور ساتھ ہی محبوبہ کو شادی کی پیش کش کرتے ہوئے وہ تمام سیٹ اسے محق مہر میں دینے کا وعدہ کیا۔ چینی لڑکی نے اپنے عاشق کا یہ منفرد اظہار محبت بھی مسترد کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق چینی نوجوان نے اپنی محبوبہ کو شادی کی دعوت اپنے دوسرے دوستوں کی موجودگی میں دی۔ 'سنگلز ڈے' کے موقع پر اس نے 99 آئی فون 6 زمین پر دل می شکل میں ترتیب دیے۔ محبوبہ کو بلایا اور دونوں اس 'محبت کے دائرے' میں کھڑ ہوئے۔ نوجوان نے محبوبہ کو پھولوں کا ایک گلدستہ بھی پیش کیا اور ساتھ ہی اس سے شادی کی بھی دعوت دی تاہم لڑکی نے بھری محفل میں انکار کر کے اس کادل توڑ دیا۔

خیال رہے کہ چین میں آئی فون کا استعمال پہلے ممنوع رہا ہے لیکن اب اس کا رواج زور پکڑ رہا ہے۔ کچھ عرصہ تک ہانگ کانگ کے راستے آئی فون چین پہنچتے اور بلیک مارکیٹ میں فروخت ہوتے رہے ہیں تاہم اب پابندی اٹھ چکی ہے اور لوگ ایک دوسرے کو تحفوں میں بھی آئی فون پیش کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں