.

یمن میں سابق صدر کی جماعت کے اثاثے منجمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی سیاسی جماعت جنرل پیپلز کانگریس کے ملکی بینکوں میں تمام بنک کھاتے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق یمنی صدر عبد ربہہ منصور ھادی خود بھی پیپلز کانگریس کے نائب صدر ہیں تاہم انہوں نے یہ اقدام سابق صدر علی عبداللہ صالح کی کار سرکار میں مبینہ مداخلت کے ردعمل میں کیا ہے۔

یمنی میڈیا کے مطابق صدر عبد ربہ منصور ھادی نے ملک کے تمام سرکاری اور نجی بنکوں کو ایک صدارتی فرمان کے ذریعے علی صالح کی جماعت کے کھاتے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

صدارتی فرمان میں بنکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان کے ذاتی دستخطوں کے بغیر پیپلز کانگریس کے کسی دوسرے رہنما کے دستخطوں کے چیک وصول نہ کیے جائیں اور نہ ہی کسی کو رقوم جاری کی جائیں۔